محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ ، ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ سے متعلق کیس میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض سمیت 11 ملزمان اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج مشتاق احمد تارڈ کے روبرو پیش ہوئے اور کرپشن سے متعلق الزامات کا سوال گول کر گئے۔
ملزمان کے وکیل ساجد بخاری نے موقف اختیار کیا کہ کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ہائی کورٹ کا حکم ہے ڈی جی نیب اور ڈی جی اینٹی کرپشن آپس میں بیٹھ کر کیس کے ٹرائل کا فیصلہ کر لیں۔ اس کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کر دی۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کر دی۔