Sunday, February 5, 2023

محکمہ تعلیم پنجاب کی کارکردگی کا پول 92نیوز کے سوشل میڈیا پر پولنگ سے کھل گیا

محکمہ تعلیم پنجاب کی کارکردگی کا پول 92نیوز کے سوشل میڈیا پر پولنگ سے کھل گیا
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب میں محکمہ تعلیم کا کیا حال ہے ؟، اس اہم ترین محکمے کی کارکردگی سے لوگ کتنے مطمئن ہیں ؟، 92 نیوز کے سوشل میڈیا پر پولنگ سے تمام سوالوں کے جواب مل گئے۔ چینل 92 نیوز نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا  کہ کیا آپ حکومت پنجاب کی تعلیمی  کارکردگی سے مطمئن ہیں تو ایسی رائے آئی کہ اوسان خطا ہو گئے ، 91 فیصد لوگوں نے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا  جبکہ صرف 9فیصد مطمئن دکھائی دیئے ۔ پنجاب حکومت کے بلند و بانگ دعوے اپنی جگہ  مگر حقیقت خاصی تلخ ہے ، کہیں  اسکول کی عمارت نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں بچوں کے لئے ڈیسک نہیں ۔کہیں اسکولوں میں جانور بندھے ہیں تو کہیں اساتذہ  نہیں ۔