Tuesday, September 17, 2024

محکمہ تعلیم سندھ کے نان ٹیچنگ اسٹاف 6 سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

محکمہ تعلیم سندھ کے نان ٹیچنگ اسٹاف 6 سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج
June 9, 2018
کراچی (92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کے نان ٹیچنگ اسٹاف 6 سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بڑے کیسز کی سماعت ہوئیں۔ ہمیشہ کی طرح چیف جسٹس کی آمد پر سائلین کا احتجاج ہوا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے غیر تدریسی ملازمین بھی پہنچ گئے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے کہا جیالے رہنماء مظہرالحق کے دور میں بھرتی تو کرلیا، لیکن تنخواہیں نہیں دی جارہیں ۔ احتجاج میں شدت آئی تو مظاہرین سپریم کورٹ کے دروازے پر بیٹھ گئے اور جج کی گاڑی روک لی۔ جسٹس فیصل عرب گاڑی سے اترے اور پیدل ہی سپریم کورٹ میں داخل ہوئے۔ مظاہرین کہتے ہیں تنخواہوں کے مطالبے پر روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر قائم سندھ حکومت نے ہمیشہ وعدے کئے لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گزارا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔