Friday, December 1, 2023

محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
December 10, 2017

کراچی (92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے پھیلی تمام افواہوں کو ختم کر دیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے تعلیمی ادارے جمعہ بائیس دسمبر سے اتوار اکتیس دسمبر تک بند رہیں گے۔
سندھ کے تعلیمی ادارے دوبارہ سوموار یکم جنوری کو کھلیں گے۔