محکمہ تعلیم سندھ نے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنیوالے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی

کراچی ( 92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ،بیکن ہاؤس اور سٹی اسکول کی رجسٹریشن بھی معطل کردی گئی۔
عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پرمحکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے تمام کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کردی ، بیکن ہاؤس کے 65 اور سٹی اسکول کے 56 کیمپسز کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ۔
حکام محکمہ تعلیم کاکہناہےکہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اسکولوں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیےپانچ مرتبہ خط لکھے لیکن نجی اسکولوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔
حکام کے مطابق 7 یوم میں اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن بحال کردی جائے گی اگر عمل نہ ہوا تو اسکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔
