Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مرد اہلکاروں کے خواتین اساتذہ سے رابطے پر پابندی عائد کر دی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مرد اہلکاروں کے خواتین اساتذہ سے رابطے پر پابندی عائد کر دی
February 2, 2019
  پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں اب مرد اہلکار خواتین اساتذہ سے رابطہ نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مرد اہلکاروں کے خواتین اساتذہ سے رابطے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ڈی ای او آفس کا کوئی مرد ملازم لیڈی ٹیچر کے ساتھ بالمشافہ یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ نہیں کرے گا۔ رابطہ صرف ضلع افسر ہی کر سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع دفتر کا سٹاف فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے کسی لیڈی ٹٰیچر کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے پایا گیا تو کارروائی اس دفتر کے ڈی ای او کے خلاف ہی کی جائے گی۔ یہ اقدام لیڈی ٹیچرز کی جانب سے شکایات کے بعد کیا گیا۔