Friday, September 30, 2022

محکمہ ایکسائز کی کارروائی ، ترجمان وزیراعظم کی گاڑی کا چالان کردیا

محکمہ ایکسائز کی کارروائی ، ترجمان وزیراعظم کی گاڑی کا چالان کردیا

لاہور ( 92 نیوز ) محکمہ ایکسائز نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کی گاڑی کا چالان کر دیا۔ حکام کے مطابق مصدق ملک کی گاڑی کے 2 سال سے ٹوکن ادا نہیں کئے گئے جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی غیر نمونہ ہونے پر اتارلی گئی ۔ محکمہ ایکسائز نے غیر نومنہ نمبر پلیٹوں اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے والی گاڑیوں کیخلاف بے لاگ آپریشن جاری رکھا ہے ۔ دوران آپریشن غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی بنا پر گاڑی کو روکا گیا ۔ بعد ازاں علم ہوا کہ گاڑی کے ٹوکن ٹیکس بھی دو سال سے ادا نہیں کئے گئے جس پر محکمہ ایکسائز نے مصدق ملک کی گاڑی کا چالان کردیا۔ محکمہ ایکسائز کا غیرنمونہ نمبر پلیٹ اور ٹوکن ادا نہ ہونے والی گاڑیوں کے خلاف بےلاگ آپریشن جاری ہے،، ترجمان وزیراعظم مصدق ملک بھی محکمہ ایکسائز کی کارروائی کی زد میں آگئے،، محکمہ ایکسائز نے وزیراعظم کے ترجمان کی گاڑی کا دو سال سے ٹوکن ادا نہ کئے جانے پر چالان کردیا،، ایکسائز حکام کے مطابق مصدق ملک کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی غیرنمونہ ہونے پر اتار لی گئی ۔