Saturday, December 3, 2022

محکمہ اینٹی کرپشن کا ایم این اے روحیل اصغر کے قبضے سے سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن

محکمہ اینٹی کرپشن کا ایم این اے روحیل اصغر کے قبضے سے سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن
 لاہور (92 نیوز) اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سرکاری بھاری مشینری کے ہمراہ سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑانے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی فیکڑی پہنچ گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر وٹو نے ضلع انتظامیہ کے افسران اور بھاری مشینری کے ہمراہ فیروز والا میں چھاپہ مارا۔ ٹیم نے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ فیکٹری انتظامیہ نے چھاپہ مار ٹیم کو بتایا کہ شیخ روحیل اصغر نے اس اراضی کے حوالے سے پچیس جولائی تک حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ شیخ روحیل اصغر کے نمائندوں نے اینٹی کرپشن اور ضلع انتظامیہ کو حکم امتناعی کے کاغذات دکھا دئیے جس پر اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم مشینری سمیت واپس روانہ ہو گئی۔