Sunday, September 15, 2024

محکمہ ایجوکیشن میں من پسند افراد کو نوکری دی جا سکتی ہے: سیکرٹری تعلیم سندھ

محکمہ ایجوکیشن میں من پسند افراد کو نوکری دی جا سکتی ہے: سیکرٹری تعلیم سندھ
September 29, 2015
کراچی (92نیوز) سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کاکہنا ہے کہ محکمے میں بعض جگہ من پسند افراد کو نوکری دی جاسکتی ہے۔ کسی بھی عہدے پر کسی بھی آفیسر کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریفارم سپورٹ یونٹ کی جانب سے پہلے نیوزلیٹر کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچو ہو کا کہنا تھا کہ کیڈر کا ہونا ضروری نہیں‘ محکمہ تعلیم میں کسی بھی عہدے پر کسی بھی آفیسر کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔ محکمے میں بعض جگہ من پسند افراد کو نوکری دی جاسکتی ہے۔ آئندہ تین برسوں میں دو ہزار ینگ مانیٹرز اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لیاری سیٹلمنٹ کے اسکولز سندھ اسکولز فاونڈیشن کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔ اب این جی او کے لفظ کی جگہ ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزرمتعارف کروائے ہیں۔