Wednesday, October 5, 2022

محکمہ اطلاعات پونے چھ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی

محکمہ اطلاعات پونے چھ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی
کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات پونے چھ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔ سماعت ملزم منصور احمد راجپوت کے وکیل درخواست پر ملتوی کی گئی۔ محکمہ اطلاعات میں پانے چھ ارب روپو کی کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کو پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ گواہ زینت جہاں کے بیان پر ملزم منصور احمد راجپوت کے وکیل کی جانب سے ایک بار پھر دلائل مکمل کرنے کے لَئے مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے گزشتہ  سماعت میں بھی آپ کی درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی ، اسی طرح ملزمان کے وکلاء جرح مکمل کرنے پر مہلت طلب کرتے رہے تو ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھ پائیگی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی ایم آر آئی کرانے کے بعد ہی دلائل دینے کے قابل ہوپائینگے۔ عدالت نے ملزم منصور کے وکیل کی استدعا پر ایک بار پھر سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔