Friday, December 9, 2022

محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن قاضی عبدالرزاق رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن قاضی عبدالرزاق رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 ڈیرہ مراد جمالی (92 نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں کارروائی کی۔ محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن قاضی عبدالرزاق رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ رشوت کے 10 لاکھ روپے برآمد کر لیئے

 نصیر آباد ڈویژن میں بلوچستان کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکس ای این ڈیرہ مراد جمالی اور اللہ یار قاضی محمد عبدالرزاق کے دفتر پر چھاپہ مار کر انہیں دس لاکھ رشوت لیتے ہوے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 آپریشن کی نگرانی کمشنر نصیر آباد ڈویژن کر رہے تھے۔ ایکس سی این کی رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود اعلی سطح کی سیاسی مداخلت پر اس وقت تک اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

 مقامی معتبرین کا کہنا ہے کہ ایکس ای این براے ایری گیشن قاضی عبدالرزاق بغیر رشوت کے ان کا کوئی کام نہیں کرتے اور حکام بالا کو بار بار درخواستیں دینے کے بعد اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارا اور انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن اس کے باوجود تاحال وہ اپنی کرسی پر بیٹھے ہیں جو قابل تشویش ہے۔