سابق کرکٹرمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ، اس ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے، مجھے فخر ہے میں نے پاکستان کرکٹ کیلئے کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے، میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔