Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد کریم خلیلی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

محمد کریم خلیلی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حزب وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین محمد کریم خلیلی کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حزب وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے جی ایچ کیو کے دورہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور اور افغان امن عمل میں جاری پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خوشحال مستحکم، پرامن افغانستان ،اپنے، خطہ اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن کا مطلب پرامن پاکستان ہے۔

اس موقع پر محمد کریم خلیلی نے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ اُنہوں نے آرمی چیف کے پاک افغان تعلقات کے مستقبل کے وژن کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔