Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیکنالوجی سے ڈیتھ زون کی عکسبندی

محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیکنالوجی سے ڈیتھ زون کی عکسبندی
February 13, 2021

سکردو (92 نیوز) کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے کے ٹو پہاڑ پر انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور خطرناک سرچ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے، سی ون تھرٹی طیارے پر جدید کیمروں اور ٹیکنالوجی سے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی آخری لوکیشن ٹریس کی گئی۔ آئس لینڈ اور چلی نے بھی سٹیلائٹ کے ذریعے لاپتہ کوہ پیماؤں کی آخری لوکیشن کی تصاویر جاری کردیں۔

لاپتہ کوہ پیماؤں کے خاندان نے سرچ آپریشن میں مکمل تعاون کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر، چیف آف ڈیفنس، وفاقی حکومت اور سول انتظامیہ سے اظہارِ تشکر کیا۔

کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ہائی پوٹرز بھی بیس کیمپ میں موجود ہیں۔ علی سد پارہ اور 2 غیرملکی کوہ پیما 5 فروری کو کے ٹو سمٹ کرکے واپسی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔