Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد عامر کی بگ بیش میں شرکت کا امکان، آسٹریلوی کلب نے فاسٹ باؤلر کو پر کشش پیش کش کر دی

 محمد عامر کی بگ بیش میں شرکت کا امکان، آسٹریلوی کلب نے فاسٹ باؤلر کو پر کشش پیش کش کر دی
May 17, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)محمد عامر کی بگ بیش میں شرکت کا امکان پیدا ہو گیا  آسٹریلوی کلب نے فاسٹ باؤلر کو پر کشش پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ فاسٹ باؤلر محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی رواں سال ستمبر میں ختم ہو گی تاہم آئی سی سی کی خصوصی اجازت سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوینٹی میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کرتے ہوئے  وہ متاثر کن کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ غیر ملکی ٹیموں نے ان میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے اور ان کے رواں سال آسٹریلیا کی بگ بیش  ٹی ٹوینٹی لیگ میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ ایک سابق آسٹریلوی کرکٹر نےعامر کو میلبورن کی طرف سے کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ عامر بھی اس پیش کش میں دلچسپی لے رہے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔