Tuesday, February 7, 2023

محمد عامر کل انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے

محمد عامر کل انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی کرکٹر محمد عامر کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ،فاسٹ باؤلر کو انگلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا،محمد عامر کل برطانیہ روانہ ہوں گے۔ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ ،فاسٹ باؤلر محمد عامر کی مشکلات ختم ،اسٹار کرکٹر کو برطانیہ کا ویزا جاری کر دیا گیا ۔ قومی کرکٹر کا برطانیہ کا ویزا تاخیر کا  شکار  تھا ،محمد عامر کل  انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔وہ کنٹربری میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ مایہ ناز کرکٹر کی  شمولیت  سے قومی ٹیم میں مزید جان آئے گی  ،شہرہ آفاق باؤلر کسی بھی وقت حریف ٹیم کے پرخچے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ محمد عامر اب تک پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ  میچز میں 95 کھلاڑیوں کا شکار کرچکے ہیں ۔