Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محمد عامر پی ایس ایل میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے باؤلر بن گئے

محمد عامر پی ایس ایل میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے باؤلر بن گئے
February 5, 2016
  دبئی(سپورٹس ڈیسک)محمد عامر پاکستان سپر لیگ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے  جارح مزاج کرس گیل میچ میں اپنا جادو نہ جگا سکے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کو محمد عامر اور  کرس گیل کا مقابلہ قرار دیا جا رہا تھاگیل  تو  عامر کا سامنا کرنے سے پہلے ہی چلتے بنے لیکن عامر پی ایس ایل میں ہیٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔ عامر نے میچ کے انیسویں اوور میں یہ کارنامہ سر انجام دیا اوور کی دوسری گیند پر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے منجھے ہوئے آل راؤنڈر  ڈیوائن براوؤکو کلین بولڈ کیا اگلے ہی گیند پر زوہیب خان کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اور چوتھی گیند پر ٹی ٹوینٹی لیگوں کا وسیع تجربہ رکھنے والے  کیون کوپر کو اپنا شکار بنایا۔ دوسری طرف پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں خوب جھومنے والے قلندرکرس گیل  بلا نہ گھما سکے صرف ایک چوکا لگایا اور پہلے اوور میں ہی شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین کا راستہ لیا۔