Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محمد عامر سے بچ کے رہنا، سابق آسٹریلوی کرکٹرز کے اسمتھ الیون کو مشورے

محمد عامر سے بچ کے رہنا، سابق آسٹریلوی کرکٹرز کے اسمتھ الیون کو مشورے
December 10, 2016

ملبورن (ویب ڈیسک) مائیک ہسی نے عامر کو شاندار صلاحیتوں کا مالک قرار دے دیا۔ مچل جانسن کہتے ہیں پچ پر گھاس ہوئی تو عامر کو کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی گھومتی گیندوں اور سوئنگ نے کینگروز کی نیندیں اڑا دیں۔ برسبین ٹیسٹ سے پہلے سابق آسٹریلوی کرکٹرز اسمتھ الیون کو عامر سے بچنے کے مشورے دینے لگے۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیک ہسی کے مطابق محمد عامر ناقابل یقین اور شاندار صلاحیتوں کا مالک باؤلر ہے۔ مسٹر کرکٹ کہلانے والے مائیک ہسی کہتے ہیں عامر نے مشکل وقت دیکھا، فاسٹ باؤلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے انہیں خوشی ہوئی۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن کو محمد عامر کے ہاتھوں لیڈز میں کلین بولڈ ہونا ابھی تک نہیں بھولا۔

مچل جانسن کہتے ہیں محمد عامر کو دوہزار دس میں کھیلنا بہت مشکل تھا۔ برسبین میں پچ پر گھاس ہوئی تو عامر ان پلے ایبل ہو جائے گا۔