Saturday, January 28, 2023

محمد صلاح مسلسل دوسری بار افریقن پلیئر آف دی ائیر قرار

محمد صلاح مسلسل دوسری بار افریقن پلیئر آف دی ائیر قرار
ڈاکار سنیگال( 92 نیوز) محمد صلاح نے مسلسل دوسری بار فریقن پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔محمد صلاح نے اپنے لیور پول کے ساتھی کھلاڑی سادیو مانے اور آرسنل کے ابومے یانگ کو پچھاڑ کر یہ ایوارڈ اپنےنام کیا ڈاکار سنیگال میں ہونے والی تقریب میں صلاح کو افریقن پلیئر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نواز اگیا ،  گزشتہ برس بھی صلاح نے سادیو مانے اور  ابومے یانگ کو پچھاڑ کر افریقن پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%81%d9%b9%d8%a8%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%b5%d9%84%d8%a7%d8%ad-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%ac%d8%b3%d9%85%db%81-%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af-%da%a9/sala محمد صلاح نے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنے کلب لیور پول کو چیمپئنز لیگ کے فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، مصر کی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ میں رسائی بھی صلاح کی مرہون منت تھی ۔ صلاح رواں سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ میں 13گول کر چکے ہیں ، ان کا کلب لیور پول پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔