Tuesday, February 7, 2023

محمد صالح پروفیشنل فٹبالرزایسوسی ایشن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے

محمد صالح پروفیشنل فٹبالرزایسوسی ایشن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے
لندن ( 92 نیوز ) لیور پول کے اسٹار فٹبالر محمد صالح شاندار پرفارمنس کے ٹریک پر گامزن ہیں ، شہرہ آفاق کھلاڑی پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن  پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے،زبردست کامیابی پر محمد صالح نے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ایوارڈ کے حصول کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں لیور پول کے فارورڈ نے  کیون ڈی برائن ،ہیری کین ،لیرروئے سین ،ڈیوڈ سلوا اورڈیوڈ ڈی کو شکست دی۔ معروف فٹبالر  نے  لیورپول کی جانب سے  لیگ میچز میں 31 گولز اسکور کئے ،محمد صالح شاندار پرفارمنس کے باعث گولڈن بوٹ کی ریس میں بھی شامل ہیں۔