Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد رضوان بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں بول پڑے

محمد رضوان بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں بول پڑے
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں بول پڑے۔

محمد رضوان نےمحمد شامی کا ایک پورٹریٹ ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شامی ایک اسٹار، واقعی دنیا کے بہترین باؤلرزمیں سے ہے۔ اپنے اسٹارز کا احترام کریں، ایک کھلاڑی کوجس طرح دباؤ اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔

پاکستان سے شکست کے بعد بھارت میں محمد شا می کو بےجا تنقید اور الزام تراشی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔