Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک

محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک
January 17, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستانی اسٹارل آل راؤنڈر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ کھیل کر پروٹیز کے خلاف سیریز میں شرکت کے خواہشمند ہیں، جبکہ کرکٹ بورڈ رضامند نہیں۔

ٹی ٹین لیگ یا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے پر بضد ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے پی سی بی کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ نہیں چھوڑ سکتا، ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے بعد سات فروری سے قرنطینہ کے لیے پی سی بی کو رپورٹ کر سکتا ہوں۔

دوسری جانب پی سی بی نے ٹی ٹین کھیلنے والے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔

پی سی بی نے بائیو ببل کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹرز کو تین فروری تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی توئنٹی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہو گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔