Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد حفیظ کا بی کیٹیگری کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنےکا عندیہ

محمد حفیظ کا بی کیٹیگری کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنےکا عندیہ
August 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز)پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں تنزلی پرپروفیسر محمد حفیظ ناخوش دکھائی دے رہےہیں  انہوں نے کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ  ہیڈ کوچ کی جانب سے سرد مہری پر بھی نالاں ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اعلان کردہ سنٹرل کنٹریکٹ میں اےسے بی کیٹیگری  میں تنزلی پر کرکٹ ٹیم کے پروفیسرکےتحفظات سامنے آگئے ، سابق کپتان اورٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ تینوں فارمیٹس کے لئے قومی ٹیم کو میسر ہیں ،  پروفیسر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے دورہ زمبابوے کے پانچ میچوں میں ڈراپ کرنے پر ناخوش ہیں۔ پروفیسر کے قریبی ذرائع کا دعوی ہے کہ حفیظ کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے پہلے پی سی بی چیئرمین سے بات کریں گے۔ دوسری جانب سینئر بلے باز اظہر علی صرف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں،دورہ زمبابوے میں ڈراپ کئے جانے کے باوجود اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔ شعیب ملک بھی صرف ٹی 20 اور ون ڈے کھیلنے کے باوجود اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔