Tuesday, April 30, 2024

محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن کلئیر، پروفیسر کو بالنگ کروانے کیلئے کلین چٹ مل گئی

محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن کلئیر، پروفیسر کو بالنگ کروانے کیلئے کلین چٹ مل گئی
February 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) محمد حفیظ کی باؤلنگ ایکشن کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کام کر گئی۔  پروفیسر کو باؤلنگ کیلئے کلین چٹ مل گئی۔ ایکشن کلیئر قرارد یدیا گیا۔ محمد حفیظ پی ایس ایل میں بالنگ کروائینگے۔ محمد حفیظ کی ری ویو کی اپیل کام کر گئی۔ برطانوی بائیو میکینک لیب کی رپورٹ غلط ثابت ہوئی۔ پرو فیسر نے سولہ بال کرائے  تھے۔ ان میں سے چھ کلیئر نہ ہونے پر پابندی عائد کی گئی ۔ محمد حفیظ نے رپورٹ کو چیلنج کیا تو لیب کی غلطی سامنے آئی۔ حفیظ نے ری ویو کے بعد ایک اور ٹیسٹ دیا جس میں ایکشن کو کلئیر قرار دے دیا گیا ۔ پروفیسر پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا بائیومکینکس ٹیسٹ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں ہوا تھا۔ آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری ہونے والے ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا۔