Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی

محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی
July 17, 2015
دوبئی (92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر اور پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ ایک بار پر آئی سی سی کی نظروں میں آگئے ۔ آئی سی سی نے محمد حفیظ  کے مشکوک باؤلنگ ایکشن  کی وجہ سے ان کی باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگا دی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوران ان کا باولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جسکا انہوں نے چنائی میں چھ جولائی کو ٹیسٹ دیا تھا ۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کا ایک سال پہلے بھی ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اپریل 2015میں اسے کلئیر کر دیا گیا تھا۔ گال ٹیسٹ کے دوران ان کا دوسری مرتبہ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں تیسرے ٹیسٹ میں باولنگ کرنے کی بجائے چنائی میں باولنگ ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا تھا ۔ چھ جولائی کو ہونے والا باؤلنگ ٹیسٹ پروفیسر کلیئر نہیں کر سکے جس کے بعد آئی سی سی نے ان  کی باولنگ پر ایک سال کی پابندی لگا دی ۔