Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محمد حفیظ نے دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

محمد حفیظ نے دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا
October 2, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی  اسکواڈ  کو جوائن کرلیا ،اسٹار کرکٹر  گزشتہ رات لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے دبئی  روانہ ہوئے تھے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں  شاندار پرفارمنس  پر سلیکشن کمیٹی نے  اوپننگ بلے باز کو 18 ویں رکن کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ۔ قومی کرکٹر  نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا۔ بعد میں  حفیظ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے،دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن  ایشیا کپ میں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا۔