Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محمد حفیظ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

محمد حفیظ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل
October 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹر محمد حفیظ کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ  آل راؤنڈر کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا، پی سی بی کے مطابق  محمد حفیظ کو صرف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ کرکٹ کے پروفیسر کی قسمت جاگ اٹھی ، محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔ پی سی بی کے مطابق آل راؤنٖڈر کو صرف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ، باؤلنگ ایکشن  مشکوک قرار دیے جانے کے بعد حفیظ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ پروفیسر کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا ،بیٹنگ لائن مستحکم نہ ہونے کے باعث ایونٹ میں قومی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ رہی۔ حفیظ پاکستان کی طرف سے اب تک 50 ٹیسٹ میچزمیں 3452 رنز  ، جبکہ 52 کھلاڑیوں کا شکار کر چکے ہیں  ،اوپننگ بلے باز کے پاس ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کرکے ٹی 20 اسکواڈ میں  سلیکٹرز کی  توجہ سمیٹنے کا سنہری موقع ہے۔