Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد حفیظ اور یونس خان نے نوجوان بلے بازوں کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا

محمد حفیظ اور یونس خان نے نوجوان بلے بازوں کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا
August 7, 2016
برمنگھم(سپورٹس ڈٰیسک)سلیکٹرز کو سوچنا چاہیے  کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے ، محمد حفیظ اور یونس خان  کس طرح پاکستان کی تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹیم  کے  نام نہاد سینئر بلے باز حفیظ اور یونس خان ٹیم پر بوجھ بن گئے ،لگتا ہے باؤلنگ ٹیسٹ کے منتظر محمد حفیظ کا بیٹنگ ٹیسٹ بھی لینا پڑے گا، حفیظ ٹی ٹوینٹی کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلتے ہیں تو ٹیسٹ میچ میں چھکے مارنے کی کوشش میں وکٹ گنوانا بھی حفیظ کا ہی طرہ امتیاز ہے ، تجربہ کار اوپنرنے انگلینڈ میں چھ اننگز میں صرف ایک سو دو رنز اسکور کیے جبکہ دو دفعہ صفر کی خفت سے دو چار ہوئے۔ یونس خان بھی بوڑھے ہو گئے ، ان کا بلا بھی رنز اگلنا بھول چکا ہے ، یونس خان نے انگلینڈ میں چھ اننگز میں صرف ایک سو اٹھائیس رنز بنائے اور ایک بھی ففٹی اسکور نہیں کر سکے۔ پاکستان کے لیے انگلینڈ سے سریز جیتنا تو اب ممکن نہیں رہا لیکن چوتھا میچ جیت کر سیریز برابر کی جاسکتی ہے اس کے لیے ٹیم مینجمنٹ کو چلے ہوئے کارتوسوں سے جان چھڑانے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔