Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمد حفیظ اور وہاب ریاض تاحال فٹ نہیں ہوسکے

محمد حفیظ اور وہاب ریاض تاحال فٹ نہیں ہوسکے
March 25, 2016
لاہور(92نیوز)مشکلات میں گھری پاکستان کرکٹ ٹیم کو پروفیسر کا ساتھ تاحال میسر نہیں ہو سکا ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے محمد حفیظ مکمل فٹ نہیں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ان کی شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے وہاب ریاض کے کھیلنے کاامکان بھی بہت کم ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جمعہ کے روز موہالی میں مدمقابل ہونگی پے درپے شکستوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئی قومی ٹیم کی پریشانی بڑھ گئیں ہیں وہاب ریاض پہلے ہی ان فٹ ہیں محمد حفیظ کے دائیں گھٹنے میں تکلیف تھی جو تاحال دور نہیں ہو سکی ٹیم فیزیو کا کہنا ہے کہ حفیظ پہلے سے کچھ بہتر ہیں، تاہم کینگروز کیخلاف میچ سے قبل ان کا ایک بار پھر معائنہ کیا جائے گا اگر پروفیسر فٹ ہوئے تو میچ کھیلیں گے ورنہ حفیظ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔