Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محمدعامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت کیلئے مشتاق احمد سینئر کرکٹرز کو منائیں گے

محمدعامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت کیلئے مشتاق احمد سینئر کرکٹرز کو منائیں گے
December 19, 2015
لاہور (92نیوز) فاسٹ باولر محمد عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت پر قومی کرکٹرز کو راضی کرنے کیلئے پی سی بی نے مشتاق احمد کوذمہ داریاں سونپ دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ وقار یونس کی نگرانی میں فٹنس کیمپ کا آغاز اکیس دسمبر کو ہو رہا ہے جس کے لیے جن چھبیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں فاسٹ باولر محمد عامر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی سے سزا یافتہ باولر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت پر محمد حفیظ کھلے لفظوں جبکہ احمد شہزاد‘ عمراکمل اور دیگر کھلاڑی دبے لفظوں میں مخالفت کر رہے ہیں۔ معاملہ گمبھیر ہونے سے پہلے ہی پی سی بی نے محمد عامر کی کیمپ میں شمولیت کی مخالفت روکنے کے لیے مشتاق احمد کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ مشتاق احمد سینئر کھلاڑیوں کو عامر کے ساتھ کھیلنے پر جبکہ عامر کو سینئرز کے ساتھ صبر اورا حترام کے ساتھ پیش آنے کا لیکچر دیں گے۔ محمدعامر کو سپاٹ فکسنگ پر سزا کے بعد پہلی مرتبہ کسی فٹنس کیمپ میں شامل کیاگیا ہے۔