Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محمدعامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو بحالی کا شیڈول مل گیا

محمدعامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو بحالی کا شیڈول مل گیا
August 27, 2015
لاہور (92نیوز) آئی سی سی کی طرف سے سزاختم ہونے کے بعد کرکٹر محمد آصف اور سلمان بٹ کی نارمل کرکٹ کی طرف بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ دونوں کے علاوہ محمد عامر نے بھی پی سی بی میں بحالی کا شیڈول وصول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحالی کا شیڈول وصول کرنے کے بعد کرکٹر محمد آصف نے موقف اختیار کیا کہ پانچ سال کرکٹ سے دور رہا ہوں۔ اگر بحالی کے عمل میں تین چار ماہ مزید لگ بھی جائیں تو کوئی بات نہیں، تمام شرائط پر عمل کروں گا۔ کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں بحالی کا شیڈول دے دیا گیا ہے جس پر مشاورت کے ساتھ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ کرکٹر محمد آصف اورسلمان بٹ کو حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی اجازت ملتی نظر نہیں آتی۔ البتہ چھ ماہ پہلے رعایت ملنے کا فائدہ محمد عامر یکم ستمبر سے نیشنل ٹی ٹونٹی کھیل کر حاصل کریں گے۔