Thursday, September 19, 2024

محققین نے برف میں منجمد قبل از تاریخ دور کا شیر ڈھونڈ نکالا‘ کلوننگ شروع

محققین نے برف میں منجمد قبل از تاریخ دور کا شیر ڈھونڈ نکالا‘ کلوننگ شروع
March 7, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) سائنسدان برفانی دور کے شیر کو دوبارہ معرض وجود میں لانے کیلئے سرگرم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق روس اور جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کو روس میں ایک برفیلی غار سے 12 ہزار برس قبل وجود رکھنے والے شیر کے دو بچے منجمد حالت میں ملے ہیں۔ سائنسدان اپنی اس کامیابی سے بہت پرجوش ہیں۔ برفانی دور کے ناپید شیر کے ان بچوں کے منجمد ڈی این اے سے کلوننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محققین شیر کے منجمد اجسام سے زندہ ٹشوز کی تلاش کیلئے پرامید ہیں تاکہ ان کے ڈی این اے کی مدد سے ان کی تخلیق کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔ اس مقصد کیلئے محققین نے شیر کے ایک بچے کی کلوننگ کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جبکہ دوسرے کو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ روسی اور جنوبی کورین محققین کی مشترکہ تنظیم فاﺅنڈیشن آف مالیکیولر پیل اونٹولوجی نے شروع کیا ہے۔ extinct lion-1 extinct lion-2