Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محرم کا سکیورٹی پلان، صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ

محرم کا سکیورٹی پلان، صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محرم میں سکیورٹی پلان کے تحت صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خطرات اور امن وامان یقینی بنانے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی، حساس علاقوں میں فوج، رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔

یکم سے 13 محرم تک ملک کے مختلف حصوں میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔