محرم الحرام 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا

کراچی ( 92 نیوز ) محرم الحرام 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہوگا۔
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جبکہ ذوالحجہ بارہواں اور آخری ماہ ہے ۔
گو یوں تو تمام ماہ ہی ، دن ہر ساعت ہی اللہ کی عبادت اور خوشنودی کیلئے ہے لیکن محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کے اہم ترین مہینوں میں سے ایک ہے ، واقعہ کربلا اسی ماہ کی 10 تاریخ کو پیش آیا۔
محرم الحرام 1441 ہجری کا چاند نظر آنے کے بعد یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہوگا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے مجالس ، جلسے اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، پولیس کے مطابق شہر میں پانچ ہزار 235 مجالس ، 650 جلوسوں کو تین درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔