Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محرم الحرام کے دوران پنجاب کے 22اضلاع حساس قرار

محرم الحرام کے دوران پنجاب کے 22اضلاع حساس قرار
October 13, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران صوبے کے بائیس اضلاع کو حساس قرار دیدیاگیا،کسی بھی بدامنی کی صورت میں اضلاع کے ڈی سی اوز فوج طلب کر سکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محرم الحرام میں لاوڈا سپیکر کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ حساس اضلاع میں ڈی سی اوز کو فوج طلب کرنے کا اختیار دے دیا گیا،تاہم  9 اور 10 محرم الحرام کو ان حساس اضلاع میں فوج موجود ہو گی،محرم کے تمام بڑے جلسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی جائے گی ،علما کو مذہبی ہم آہنگی کی تلقین بھی کی گئی ہے جبکہ اشتعال انگیز لڑیچر کی تقسیم پر پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ اشتعال دلانے والے علما پر شہر چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔