Friday, December 2, 2022

  محرم الحرام کے احترام میں فنکاروں نے ثقافتی سرگرمیاں ترک کردیں

   محرم الحرام کے احترام میں فنکاروں نے ثقافتی سرگرمیاں ترک کردیں
لاہور(92نیوز)لاہور میں فلم اور اسٹیج کے بیشتر فنکاروں نے محرم الحرام کے احترام میں فنی سرگرمیاں ترک کردیں ،اداکارہ میرا،ملائکہ سمیت دیگر فنکاروں نے گھروں میں مجالس، زیارتوں کا اہتمام کیا اور نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق واقعہ کربلا ایثار اور قربانی کی ایسی عظیم مثال ہے جو دین ا سلام کیلئے مر مٹنے کا درس دیتارہے گا،محرم الحرام کے احترام میں فلم اور اسٹیج کے فنکاروں نے جہاں فنی سرگرمیاں ترک کر دیں وہیں اپنے گھروں میں مجالس کا انعقاد کیا اور نیاز تقسیم کی۔ اداکارہ میرا اور ملائکہ جوہر ٹاﺅن میں امام بارگاہ منہاج الحسین میں مجلس میں شریک ہوئیں اور نیاز تقسیم کی فنکاروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کربلا کے شہدا کو یاد کرنے کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا کیونکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسلام کی لاج رکھی۔ majils