Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محرم الحرام میں امن وامان کیلئے فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں  : نثارکھوڑو

محرم الحرام میں امن وامان کیلئے فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں  : نثارکھوڑو
October 16, 2015
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کےلئےفوج طلب کرنےکی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کےمطابق سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان  کے لئے فوج کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سینئر وزیر اطلاعات نثار کھوڑو  کا  اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ محرم  الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں اورامن و امان کے قیام کے لیئے سول حکومت ، پولیس اور رینجرز موجود ہے۔ نثار کھوڑو نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا نہیں چاہتی۔  الیکشن کمیشن نے حکومت کے کام میں مداخلت کر کے  کنفیوژن پیدا کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام حلقہ بندیاں کرانا ہے الیکشن  کمیشن کو ٹاؤن کمیٹی کو رد کرنے اور یونٹ کا نام تبدیل کرنے کا اختیار نہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔