Monday, November 28, 2022

محراب پور:وڈیرے نے پولیس اہلکارپر تھپڑوں کی بارش کردی

محراب پور:وڈیرے نے پولیس اہلکارپر تھپڑوں کی بارش کردی
محراب پور(92نیوز)محراب پور میں بااثروڈیرے نے پولیس اہلکارپر تھپڑوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کےمطابق  وڈیراایک شخص کورہا کروانے کے لئے تھانے آیا اس دوران اس کی پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی  جس پر وڈیرے نےپولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکارنظارہ دیکھتےرہے اور کوئی بھی اپنے سا تھی کو چھڑانے نہ آیا بعدازاں پولیس افسروں کی مداخلت  پر ،بااثروڈیرے  کو گرفتار کر لیا گیاْ