Thursday, September 29, 2022

محترمہ یاد کرانا تھا کہ آپ کے ابو کرپشن ، چوری مقدمات کے سزا یافتہ مجرم ہیں ، شہباز گل

محترمہ یاد کرانا تھا کہ آپ کے ابو کرپشن ، چوری مقدمات کے سزا یافتہ مجرم ہیں ، شہباز گل

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نےمریم نواز کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ آپ کی تقریر سن لی، آپ کو یاد کروانا تھا آپ کے ابو کرپشن، چوری، جھوٹ بددیانتی لوٹ مار کے سزا یافتہ مجرم ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ  آپ جھوٹ، چوری، فراڈ کی مجرمہ ہیں، آپ نے اصل مدعا بیان نہیں کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے؟۔

عثمان ڈار  بولے کہ اداروں کیخلاف مریم کا بیانیہ جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگیا ،مریم کی تقریر کم والد کی بے روزگاری کا ماتم زیادہ تھا۔