محبت سے زہر بھی قبول ، دباؤ پر شہد بھی منظور نہیں ،احسن اقبال
![محبت سے زہر بھی قبول ، دباؤ پر شہد بھی منظور نہیں ،احسن اقبال](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/01/ahsan-iqbal.jpg)
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی تذلیل کا کوئی حق نہیں ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ محبت کیساتھ زہر بھی پی سکتے ہیں مگر دباؤ پر شہد کا پیالہ بھی قبول نہیں ہے ۔
وزیر داخلہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں کر سکتا۔