محبت اور خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 64ویں سالگرہ

لاہور (92نیوز) ان گنت شہرہ آفاق شعروں کی خالق اور نسائی محسوسات کی ترجمان شاعرہ پروین شاکر کی آج 64ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نسائی جذبوں اور مستور لہجے میں گندھی شاعری پروین شاکر کی پہچان ہے۔ پروین شاکر نے نسائی محبت کے معصوم اور انوکھے اظہار سے عصری شعور کی بھرپور نمائندگی کی۔
ان کا نسائی لہجہ اتنا توانا تھا کہ اہل ذوق آج بھی مسحور ہیں۔ پروین شاکر نے نت نئی لفظیات‘ روح چھوتے استعاروں، فصیح و بلیغ اشاروں کنایوں اور نایاب تشبیہات سے جمالیاتی پیکر تراش کر انہیں خوشبو، صدبرگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام کا نام دیا۔