Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محافظ ہوں نوکر نہیں،کراچی پولیس اہلکار کاایڈیشنل آئی جی کو خط

محافظ ہوں نوکر نہیں،کراچی پولیس اہلکار کاایڈیشنل آئی جی کو خط
February 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں سکویرٹی زون کے اہلکار نے دلبرداشتہ وہ کر ایس ایس پی بدین کیخلاف ایڈیشنل آئی جی کو درخواست لکھ دی ۔ کراچی میں سکیورٹی زون ٹو کے اہلکار محمد یونس نے  ایس ایس پی بدین کیخلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کو درخواست میں لکھا کہ میں عوام کا محافظ ہوں  یا ذاتی ملازم ۔ سپاہی یونس نے الزام عائد کیا کہ ایس ایس پی بدین کی بیگم مجھ سے گھر کے کام کرواتی ہیں، گھر کے کام سے انکار کیا تو دو بار کوارٹر گارڈ کروایا گیا۔ ادھر ایس ایس پی بدین حسن سردار کا موقف بھی سامنے آگیا، انہوں الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  کانسٹیبل یونس 16 روز سے ڈیوٹی پر نہیں آرہا، چھٹیاں چھپانے کیلئے الزام لگادیا،اہلکار کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔