Sunday, October 2, 2022

مجھ سے استعفی لیا گیا نہ میں نے دیا، ڈاکٹر عاصم

مجھ سے استعفی لیا گیا نہ میں نے دیا، ڈاکٹر عاصم

کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نہ ان سے  پارٹی نے استعفی لیا ہے اور نہ انہوں نے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سے ملاقات پر مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا۔ سیاسی صورتحال پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری موجودہ پوزیشن سے متعلق پارٹی سے پوچھیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ 'آصف علی زرداری جو ہدایات دیں گے، میں اس پر عمل کروں گا'۔

استعفیٰ لیے جانے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ  انہوں نے تحریری طور پر استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ان سے استعفیٰ لیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔