Saturday, July 27, 2024

مجھے یقین تھا کہ میرا گانا مقبولیت کی بلندیوں کو چھوئے گا : گلوکارطاہر شاہ

مجھے یقین تھا کہ میرا گانا مقبولیت کی بلندیوں کو چھوئے گا : گلوکارطاہر شاہ
April 12, 2016
  لاہور(92نیوز)آئی ٹو آئی گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے طاہر شاہ نے اپنے نئے گانے سے بھی دھوم مچا دی ہےلوگوں کے پسندیدہ گلوکار کو نائنٹی ٹو نیوز نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کراچی سے لاہور اسٹوڈیو میں بلایا جہاں اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں یقین تھا کہ یہ گانا آئی ٹو آئی سے بھی زیادہ مقبول ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے آئی ٹو آئی اور اب اینجل سے  بے پناہ شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ کو نائنٹی ٹونیوزکی ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے لاہورلایاگیا توانہوں نے  کہا کہ انہوں نے دل سے یہ گانا گایا انہیں  یقین تھا کہ یہ بہت مقبول ہوگا طاہر شاہ نے  بتایا کہ اس ویڈیو میں بچہ ہی اُن کا اینجل ہے معروف گلوکار نے نائنٹی ٹو نیوز کےاسٹوڈیو میں اپنا گانا بھی سنایا۔