Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مجھے کراچی بنانے کی سزا دی جارہی ہے،مصطفی کمال

مجھے کراچی بنانے کی سزا دی جارہی ہے،مصطفی کمال
October 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کہتےہیں انہیں کراچی  بنانے کی سزا دی جارہی ہے، نظامت کے دور میں  وہ کام کئے جو کئی برسوں میں نہیں ہوسکے تھے ۔ مصطفی کمال چائنا کٹنگ کیس میں اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہوئے اور افسران کے سوالوں کے جوابات بھی دیے ۔ صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کاکہناتھاکہ انہیں کراچی بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ  کاکہناتھاکہ انہوں نے اپنی نظامت کے دورمیں  برسوں پرانے کام کئے ، ملیر کینٹ سے صدر تک سنگل فری کوریڈور بنایا،سگنل فری کوریڈورتھری بنایا۔ مصطفی کمال کاکہنا تھاکہ  وہ قانون کااحترام کرتے ہیں دوبارہ بلایاجائے تو حاضر ہوجائیں گے۔