Saturday, July 27, 2024

مجھے نہیں معلوم کہ راؤ انوار کہاں ہے، مراد علی شاہ

مجھے نہیں معلوم کہ راؤ انوار کہاں ہے، مراد علی شاہ
January 30, 2018

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ راو انوار کہاں ہے ۔
کراچی کی مقامی ہوٹل میں صحافیوں نے وزیر اعلی سندھ سے راو انوار کی گرفتاری سے متعلق سوالات کئے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم راو انوار کہاں ہے ۔ انہوں نے صحافی سے کہا کہ آپ کو علم ہے تو بتا دیں ۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیس گرفتاری کے لئے کام کر رہی ہے ۔ اداروں کو خط بھی لکھا ہے ۔
دوسری جانب نقیب اللہ جعلی مقابلہ کیس میں گرفتار چھ پولیس اہلکاروں کی شناختی پریڈ کل کروائی جائے گی ۔
ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔