Monday, October 3, 2022

مجھے نہیں معلوم پی ٹی آئی کا ورکر کیسے مرا پھر بھی مجھ پر پرچہ درج کروا دیا گیا، بلدیاتی انتخابات سے مطمئن نہیں: اے این پی رہنما افتخار حسین

مجھے نہیں معلوم پی ٹی آئی کا ورکر کیسے مرا پھر بھی مجھ پر پرچہ درج کروا دیا گیا، بلدیاتی انتخابات سے مطمئن نہیں: اے این پی رہنما افتخار حسین
پشاور (92نیوز) اے این پی کے مرکزی رہنما افتخار حسین نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے گوریلا آپریشن کی وجہ سے میں آپ کے سامنے ہوں، ہم ہار چکے تھے، فائرنگ کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے ورکر جیت کی خوشی میں فائرنگ کرتے رہے، ہوائی فائرنگ اور پتھراو¿ سے بچ نکلنا معجزہ تھا۔ انہوں نے کہا ہلاک ہونےوالا شخص کیسے مرا مجھے نہیں معلوم، اگر ان کا ایک شخص ہلاک ہوا ہے یہ تو ان کی اپنی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا ڈرنے والا نہیں ہوں، حالات کا مقابلہ کروں گا، غلطی بھی ان کی اور پرچہ بھی ان کی طرف سے درج ہوا۔ انہوں نے کہا سارا ہجوم میرے دفتر پر چڑھ دوڑا، مشکل سے جان بچائی، مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سیاست میں برداشت کا مادہ ہونا چاہیے۔ اے این پی کے رہنما نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے مطمئن نہیں ہوں، ہر پولنگ سٹیشن پر جھگڑا ہوا ہے، تحریک انصاف کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔