Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مجھے نظر بندکرنے کی ساز ش ہورہی ہے :ذوالفقار مرزا

مجھے نظر بندکرنے کی ساز ش ہورہی ہے :ذوالفقار مرزا
May 2, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزانے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی بدمعاشیوں پر اتر آئی ہے ،یار محمد رند کو عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ سے نظر بند کردیا ہے میں اس می بھر پور مذمت کرتاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ اب ہمارے خلاف بدمعاشیوں پر اتر آئی ہے ۔سابق صدر نے یار محمد رند سے دومرتبہ ملاقات اور ان کو بلوچستان کی صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کی جسے یارمحمد رند نے ٹھکرادیا جس کو بعد میں نظر بند کر دیا ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں ۔ مرزا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ وہ کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی اور نہ ہی ان کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی ہے تو بتایا جائے کہ یارمحمد رند کو کیوں نظر بند کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھی نظر بند کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔