Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مجھے لاہور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا : بھارتی لڑکی گیتا کا عدالت میں بیان

  مجھے لاہور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا : بھارتی لڑکی گیتا کا عدالت میں بیان
September 3, 2015
کراچی(92نیوز)بھارتی لڑکی گیتا نے عدالت کو بتایا کہ اسے لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا، بھارتی وکیل مومن ملک اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے عدالت نے فیصلہ دوپہر ایک بجے تک محفوظ کرلیا. تفصیلات کےمطابق کراچی کی مقامی عدالت میں بھارتی لڑکی گیتا کو بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی ۔  عدالت کے حکم پر گیتا سے سولات پوچھے گئے جس کا اس نے اشاروں کی زبان میں جواب دیا ۔ اپنے بیان میں اس کا کہنا تھا کہ اسے لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔ بعد میں کراچی منتقل کردیا ۔ گیتا بھارت کے کس علاقے سے تعلق رکھتی ہے وہ اس سوال کا  جواب نا دے سکی ۔گیتا نے اپنے بیان پر ہندی میں دستخط کئے ۔ بھارت سے آئے وکیل مومن ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ گیتا کو گزشتہ 15 سال سے غیر قانونی طور پر ایدھی ہوم میں رکھا گیا ہے  ۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ ایدھی کی جانب سے وکیل نعیم قریشی کا کہنا تھا کہ مومن ملک کی جانب سے دائرکیس ناقابل سماعت ہے جسے خارج کیا جائے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ دوپہر ایک بجے تک محفوظ کرلیا گیا  ۔