Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مجھے عمران خان سے عشق ہے ،نعیم بخاری ، نوازشریف سےمحبت کرنیوالےبھی کم نہیں : انوشہ رحمان

مجھے عمران خان سے عشق ہے ،نعیم بخاری ، نوازشریف سےمحبت کرنیوالےبھی کم نہیں : انوشہ رحمان
July 21, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں اپنے اپنے قائدین سے محبت کا اظہار،نعیم بخاری کہتے ہیں کہ انہیں عمران خان سے عشق ہے ،،انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے محبت کرنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کی سماعت کے دوران  سپریم کورٹ میں دلچسپ صورتحال رہی، وکلا ، سیاسی جماعتوں کے قائدین کا رش بھی خوب رہا، ہر کوئی اپنے اپنے قائد سے محبت جتاتا نظر آیا، نعیم بخاری کہتےہیں کہ انہیں تو عمران خان سے عشق ہے۔

مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی دلچسپی بھی ذرا دیکھیں، سخت گرمی میں پانچوں دن باقاعدگی سے سماعت سننے عدالت عظمیٰ میں آتی رہیں۔ وزیر مملکت کہتی ہیں کہ یہ اراکین کا اپنے قائد سے محبت کا اظہار ہے۔

صرف یہی نہیں ، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اور وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اپنے پارٹی قائدین کی ہدایت پرسپریم کورٹ پہنچتی رہی۔